کولیسٹرول کے زیادہ ہونے سے دل کی شریانیں بند ہوسکتی ہیں۔.
کولیسٹرول کی زیادتی شریانوں کی بندش کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی روانی سست یا پھر بند ہو جاتی ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک سے بچنے اور دل کی تندرستی کے لیے ضروری ہے کہ کولیسٹرول کو کم کیاجائے۔
یو تو مارکیٹ میں ایسی بہت سی دوائیاں موجود ہیں جو ڈاکٹرز دل کے مریضوں کےلیے تجویز کرتے ہیں جس سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے تاہم کچھ قدرتی اور فطری طور پر ایسی چیزیں موجود ہیں جن کے استعمال سے کولیسٹرول کم ہوسکتا ہے۔ کولیسٹرول کو کم کرنے کےلیے کچھ قدرتی اجزاء جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کولیسٹرول کم کرنے والے چند قدرتی اجزاء
ادرک
ادرک خون کو پتلا کرتی ہے، یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90 فیصد تک کم کرتی ہے۔
لہسن
اس میں موجود ایلیسین عنصر کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے اور دل کے بند والوں کو کھولتا ہے۔
لیموں
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی اور پوٹاشیم خون کو صاف کرتے ہیں اور بیماری کے خلاف مزاحمت بڑھاتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ہیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں۔
دل کا دورہ پڑنے سے قبل ظاہر ہونے والی اہم علامات
طریقہ استعمال
٭ سب سے پہلے ایک کپ لیموں کا رس لیں۔
٭ اس کے بعد ایک کپ ادرک کا رس لیں۔
٭ اب ایک کپ لہسن کا رس لیں۔
٭ پھر اس میں ایک کپ سیب کا سرکہ شامل کریں۔
٭ اور اب ان چاروں کو ملا کر دھیمی آنچ پر گرم کریں۔
٭ جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔
٭ اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملالیں۔
روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں، اس سے شریانیں کھل جائیں گی۔ نوٹ ! یہ صرف ایک نباتاتی نسخہ ہے لیکن استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔
Comments 1