موسلا دھار بارش کی وجہ سے چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی
چین میں شدید بارشوں کے باعث 48 افراد ہلاک ہوگلئے ہیں۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے وسطی اور مشرقی حصے میں گزشتہ دس دنوں سے شدید بارشیں جاری ہیں۔ میں گزشتہ 10 دنوں میں 600 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق رواں سال چین میں معمول سے 3 گنا زیادہ بارش ہوئی ہے۔
جبکہ آج صوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں مزید 120 ملی میٹر تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور اتوار تک جنوبی حصے میں مزید شدید بارشوں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛آسٹریلیا؛ بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا
اے ایف پی کے مطابق موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی جبکہ ہائی وے کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ ہائی وے کے منہدم ہونے والےحصے میں 20 گاڑیاں پھنس گئی تھیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے۔
جبکہ چائنہ کے محکمہ موسمیات کے مطابق نقصان میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ محکمہ کا کہنا تھا کہ مزید بارشوں کی وجہ سے نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔