خیبرپختونخواہ ؛ طوفانی بارشوں میں 10 افراد ہلاک 14 زخمی

بارش

بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ، 60 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا

خیبرپختونخواہ میں طوفانی بارشیں جاری ہیں۔ طوفانی بارشوں میں 10 کے قریب افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق متعدد مکانات کونقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیواریں، چھتیں گرنے  اور آسمانی بجلی گرنے سے 56 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ با رشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین،2بچے اور 6 مرد شامل ہیں۔ حالیہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں باجوڑ، سوات، مانسہرہ، بٹگرام، دیر، لوئرمالاکنڈ، لکی مروت میں ہوا۔ کوہاٹ، اورکزئی، شانگلہ، دیراپر،بونیر،چترال لوئر، نوشہرہ، مہمند کے اضلاع شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی لانے کا سوچ رہے ہیں؛ وزیرخزانہ

دوسری جانب آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی با رشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل با رش اور برفباری سے نطام زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔، وادی نیلم سمیت پہاڑی علاقوں میں بجلی اورموبائل سروس متاثر اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بکوٹ، نمل، کوہالہ روڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات سے بند ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے دنوں میں سیاحوں کو بھی پہاڑی علاقوں سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تاہم مطابق پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Exit mobile version