مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فضائیہ پر بڑا حملہ ، متعدد فوجی ہلاک اور زخمی

انتخابات سے قبل بھارتی فضائیہ پر حملہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو واضح کررہے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فضائیہ پر بڑا حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرنکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے کانوائے پر حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے قافلے پر شام 6 بج کر 15 منٹ پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ سورنکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنئی کے بیکربل محلہ کے پاس جرولی سے شاستر کی طرف جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجی اہلکار فضائیہ کے سہولت مرکز کی طرف جا رہے تھے جب ان پر آزادی پسندوں نے  گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملہ کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تاہم اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا کہ بھارتی فوج کا نقصان کیا ہوا ہے۔

حملے کے بعد لی گئی تصاویر میں فائرنگ کی زد میں آنے والی گاڑی کی ونڈ اسکرین پر گولیوں کے کم از کم ایک درجن سوراخ دکھائی دئے۔ مقامی راشٹریہ رائفلز یونٹ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ گاڑیوں کو شاہستار کے پاس جنرل ایریا میں ہوائی اڈے کے اندر محفوظ کر دیا گیا ہے۔ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔

indian kashmr

یہ بھی پڑھیں؛بھارت؛ سانحہ منی پور کو 1 سال مکمل ، مظلومین انصاف کے تاحال منتظر

یاد رہے کہ عین انتخابات سے قبل بھارتی فضائیہ پر بڑا حملہ ایک معنی خیز حملہ ہے۔ ایسا ہی ایک بڑا حملہ 2019 میں انتخابات سے قبل پلوامہ میں کروایا گیا تھا جس کو بنیاد بناکر مودی حکومت نے پاکستان پر فضائی کاروائی کی نتیجتاً پوری دنیا میں خفت اٹھانی پڑی۔

مگر اس حملے کے بعد حالات کے تناظر میں مودی حکومت پاکستان مخالف بیان دے کر اور حالات پیدا کرکے دوبارہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔ چنانچہ انتخابات سے قبل پھر بڑا حملہ معنی خیز ہے۔

Exit mobile version