محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

محرم الحرام

وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں فوج تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت دی

اسلام آباد؛ وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظور دے دی۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کوسول انتظامیہ کی مددکیلئےتعینات کیا جارہا ہے۔

 صوبائی حکومتوں پنجاب ، سندھ، خیبرپختونخوا،بلوچستان نےفوج تعیناتی کی درخواست کی تھی،آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے بھی محرم الحرام میں فوج تعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔ جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست سندھ میں سیکیورٹی فورسز کےدستے تعینات کیےجائیں گے۔

فوج کی تعیناتی وہاں کےزمینی حالات کےپیش نظرکی جائےگی، متعلقہ فریقین کے باہمی مشورے سےفوج کوضرورت کےمطابق تعینات کیاجائےگا،تاہم دستوں کی تعیناتی کااختیارصوبوں کے پاس ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نےفوجی حکام سے رابطہ کرکےمحرم میں فوج کی تعیناتی کا روڈ میپ تیارکرلیا ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کا آغاز ہوتےہی لاہورسمیت صوبہ بھرمیں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 43 ہزار سےزائد افسران واہلکار سیکیورٹی سر انجام دیں گے، رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں آج چھیانوے عزاداری جلوس،تین ہزار تین سو سے زائد مجالس منعقد کی جائیں گی۔

ارشد شریف قتل کیس؛ کینیا ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب کاکہنا ہےکہ عشرہ محرم الحرام کےدوران  صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور  مجالس کی اجازت نہیں ہوگی،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب قانون شکن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں۔

لاہور بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کےلیے سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ ،ٹریفک پولیس،ڈولفن سکواڈ ،پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز سیکیورٹی پر تعینات کردیے گئے ہیں۔

Exit mobile version