آرمی چیف نے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔
انہوں نے اے ایس پی شہربانو کی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی اور کہا کہ نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو بحفاظت نکالا جو ان کے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرے کرتا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت و استقامت سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔
تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔