ایپل کمپنی کا پہلا اے آئی فون چیٹ جی پی ٹی کی پارٹنر شپ کے ساتھ کام کرےگا
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنا پہلا اے آئی فون لانچ کررہی ہے، ایپل کمپنی کا نیا اے آئی فون مکمل مصنوعی ذہانت پر مشتمل ہوگا، آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مشتمل یہ فون انسانی زندگی میں فون استعمال کرنے کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کردیگا، ایپل کمپنی کے مطابق فون کی لانچنگ تقریب 9 ستمبر کو لائیو سٹریم کی جائےگی۔ تاہم کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ آپ کے فون کے استعمال کرنے کے طریقے کو تبدیل کرنے والا ہے۔
ایپل کمپنی کا نیا اے آئی فون بار چیٹ جی پی ٹی کی پارٹنر شپ کے ساتھ آ رہا ہے اور اس کے اے آئی ٹولز میں وائس اسسٹنٹ اور سری کا ٹربوچارجڈ ورژن شامل ہوگا، اس نئے فون میں اور کیا کیا فیچرز ہیں ابھی اس بارے کمپنی نے تفصیلات فراہم نہیں کی، تاہم اس بارے ابھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں اور اندازے لگائے جارہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے اے آئی فون کے چار نئے ماڈلز آئی فون 16،16پلس ،16 پرو اور 16 پرومیکس لانچ کیے جائیں گے، جن میں شاید موجودہ ورژن سے کچھ مختلف تبدیلیاں ہوں مگر نیا کیا ہوسکتا ہے اس بارے ابھی صرف اندازے ہیں
امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کے مطابق مطابق اس بار ایپل کے پاس بڑا مارکیٹنگ پوائنٹ ایپل انٹیلی جنس ہی ہو گا، جو کمپنی کا AI صلاحیتوں کا نیا مجموعہ ہے۔ تمام آئی فون 16 ماڈلز ایپل انٹیلی جنس پر چلیں گے، اور یہ آئی فون 15 پرو ورژن کے ساتھ بھی کام کرے گا۔
اے ائی فون پر مشتمل آئی فون 16 کے تمام ماڈلزفی الحال 8 جی بی ریم کے ساتھ آرہے ہیں تاہم آرٹیفشل انٹیلی جنس کی وجہ سے یہ میموری بہت کم ہے، انٹرنیشنل جریدے فوربز کے مطابق یہ میموری اے آئی پر مشتمل خصوصی فیچرز چلانے کے لیے کم ہوگی، اے آئی فیچر کےلیے کم از کم 12 جی بی ریم میموری ہونی چاہیے۔ تاہم کمپنی اس بارے سوچ رہی ہے اور آئیندہ آنے والا اے آئی فون کا نیا ماڈل 17 میں اسکو اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔
ایپل کمپنی کے مطابق اس بار آئی فون کے 16 ورژن میں ایکشن بٹن شامل کیا جاسکتا ہے ، اسی طرح اے آئی فون 16 میں ایک نیا کیمرہ بٹن ہوگا جس سے آپ آٹو فوکس کو ٹھیک کرنے کے علاوہ فوٹو کو زوم آوٹ اور زوم ان بھی کرسکتے ہیں۔ جبکہ سکرین کے حوالے سے بھی تبدیلی کی جائے گی اور سکرین 6.1 سے بڑھا کر 6.3 انچ تک کی جائے گی۔ جبکہ پرو میکس میں سکرین سائز 6.7 سے بڑھا کر 6.9 تک کیا جائے گا۔
لیکن مختلف میڈیا ایجنسیز کے طرف سے آئی فون 16 سے زیادہ آئی فون 17 کے فیچرز کی بات ہو رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ زیادہ اہم اور بڑی تبدیلیاں اس ستمبر نہیں بلکہ اگلے ستمبر میں لانچ ہونے والے آئی فون 17 میں کی جائیں گی، جس میں بلوم برگ کے مطابق اس لائن اپ میں ایپل ایک نئی قسم کا سمارٹ فون بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایپل کا آئی فون17 سلم اگلے سال لانچ ہوسکتا ہے
اس سے پہلے بھی ایپل نے کچھ نیا متعارف کرانے کے لیے آئی فون 12 منی، اور آئی فون 14، اور 15 میں نئے سیٹ لانچ کیے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اب اگلے سال شاید ایپل ایک بار پھر چوتھے ماڈل کو ٹرائی کرتے ہوئے کسی ’ائیر ورژن‘ پر کام کر رہا ہے، لیکن اس سب کے لیے آپ کو 2025 تک کا انتظار کرنا ہوگا،
اے آئی فون کی قیمت؟ ممکنہ طور پر آئی فون 16، تقریبا 800 ڈالرز ، پلس ماڈل 900 ڈالرز، جب کہ آئی فون 16 پرو کی قیمت زوم کیمرہ کی وجہ سے 11 سو ڈالرز اور آئی فون 16 پرو میکس بارہ سو ڈالرز کا ہو سکتا ہے۔ مگر ایپل کی جانب سے کسی فیچر یا قیمت کی تصدیق کے لیے نو ستمبر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔