چینی کمپنی سے مقابلے کےلیے ایپل کو اپنے آئی فون کی قیمیتں کم کرنا پڑی
چین؛ چین میں معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے موبائل فونز آئی فون کی قیمیتیں کم کردی ہیں۔ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو چین میں یہاں کی مقامی موبائل کمپنی ہواوے کے ساتھ سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔ اسی کاروباری مقابلے کوسامنے رکھتے ہوئے ایپل نے اپنے آئی فونز کی قیمیتں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی فون نے چین میں اپنے آفیشل ’ٹی مال سائٹ‘ میں مخصوص آئی فون ماڈلز پر 2300 یوان یعنی 318 ڈالر تک کی رعایت دی ہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے چین میں مذکورہ رعایت کی مہم 20 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے ون ٹی بی ماڈل پر سب سے زیادہ رعایت دی جا رہی ہے اس کے علاوہ متعدد ماڈلز پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ خریداروں کی ترغیب کیلئے آئی فون 15 کے 128 جی بی ویریئنٹ والے ماڈلز پر 1400یوان تک کا ڈسکاؤنٹ دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ایپل کا آئی فون17 سلم اگلے سال لانچ ہوسکتا ہے
اس سے پہلے اسی سال ماہ فروری میں بھی ایپل نے رعایت کا اعلان کرتے ہوئے آئی فونز پر زیادہ سے زیادہ ڈسکاؤنٹ 1150 یوان دیا تھا جبکہ اس بار 2300 یوان تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔