فرانسیسی شہری نے 7.19میٹر ایفل ٹاول ماڈل کو تیا ر کیا ۔
فرانسیسی شہری نے دنیاکا سب سے بڑا ماچس کی تیلیوں سے ایفل ٹاور کا ماڈل تیار کرلیا۔شہری رچرڈ پلوڈ نے 7لاکھ ماچس کی تیلیوں سے 7.19میٹر لمبا ماڈل تیارکیا۔
اس سے قبل یہ ماڈل لبنان سے تعلق رکھنے والے توفک دہر کے پاس تھا جنہوں نے 2009ء میں 6.53 میٹر کا ایفل ٹاور بنایا تھا۔
رچرڈ پلوڈ کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاورکے اس ماڈل کی تیاری میں اسکو 8 سال کا عرصہ لگ گیا۔ابتداء میں اُنہوں نے کمرشل طور پر دستیاب ماچس کی تیلیاں استعمال کیں لیکن ماچس کی تیلیوں کے لال رنگ کے سلفر والے سِروں کو کاٹنے کے عمل میں بہت زیادہ وقت لگ رہا تھا اس لیے اُنہوں نے مینوفیکچرر سے رابطہ کرکے بالکل سادہ ماچس کی تیلیاں حاصل کیں۔
رچرڈ پلوڈ نے اس ایفل ٹاور ماڈل کو گزشتہ سال 27 دسمبر کو مکمل کیا تھا اور پھر باقاعدہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رابطہ کیا تو وہاں سے ان کے اس پروجیکٹ کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ اسے بنانے کے لے کمرشل طور پر دستیاب ماچس کی تیلیاں استعمال نہیں کی گئیں۔
برفانی تودے پر سوتے بھالو کی تصویر ایوارڈ جیت گئ
تاہم اب گنیز ورلڈ ریکار ڈ نے اپنا مؤقف بدل لیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندہ مارک میکنلے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں رچرڈ پلوڈ کے اس پروجیکٹ کو تسلیم کرتے ہوئے بہت خوشی ہے اس پروجیکٹ کے بارے میں ہمارے ابتدائی ریمارکس قدرے سخت تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ رچرڈ پلوڈ کا یہ پروجیکٹ واقعی حیرت انگیز ہے۔
اب رچرڈ کی خواہش ہے کہ اس کے ماڈل کو جولائی میں ہونے والے اولمپکس کے لیے پیر س میں انکا اس پروجیکٹ کو پیش کیا جائے۔