مسجد اقصی کے امام شیخ عکرمہ صابری کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم جلد ہی رہا کردیا گیا
یروشلم؛ اسرائیل نے مسجد اقصی کے امام شیخ عکرمہ صابری پرمسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے مسجداقصی کے امام شیخ عکرمہ صابری پر مسجد اقصی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کےمطابق شیخ عکرمہ صابری نے دوران جمعہ حماس کے شہید ہونے والے رہنماء اسماعیل ہنیہ کے بارے تعریفی کلمات کہے تھے۔
شیخ عکرمہ صابری نے دوران جمعہ حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی کلمات کہے، اس کے بعد اسرائلی پولیس کی جانب سے ان پر پابندی عائد کردی گئی۔
جبکہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے امام 84 سالہ شیخ عکرمہ صابری کو حراست میں بھی لیا تھا، شیخ عکرمہ صابری کو مسجد اقصی کے پڑوس میں واقع انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی میں نماز جمعہ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے لیے تعریفی کلمات اور شہید کا لفظ کہنے پر انہیں حراست میں لیا گیا،اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی میں اشتعال انگیزی کے الزام ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس بات کی تفتیش کررہے تھے کہ مسجد اقصی کے امام عکرمہ صابری کا خطبہ اشتعال انگیز ہے یا نہیں اسی تفتیش کے سلسلے میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ہیبریو میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر داخلہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ یروشلم میں واقع مسجد اقصی کے امام کی رہائشگاہ کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے اور انہیں وہاں سے بے دخل کیا جائے، جبکہ وزیرداخلہ کے اس مطالبہ کے بعد بعض یہودی افراد نے عکرمہ صابری کے گھر پر حملہ کا مطالبہ بھی کیا گیا اور اس کےلیے انکے گھر کا مکمل پتہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
Comments 1