اسماعیل ہنیہ کی نماز جناز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی، ایران میں 3 روزہ سوگ کا اعلان
تہران؛ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پڑھائی ۔ شہید رہنماء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ ایران میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کے بعد انہیں تہران سے قطرمنتقل کیا جائے گا جہاں کل نماز جمعہ کے بعد انکی تدفین کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے موقع پر انہیں فلسطین کے پرچم میں لپیٹا گیا جبکہ نماز جنازہ میں شامل افراد نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ ایران بدلہ ضرور لے گا کیونکہ اسماعیل ہانیہ ایران کی سرزمین پر شہید کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کو ایران میں انکی رہائشگاہ پر نشانہ بنایا گیا۔ وہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشنکیان کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں ایران آئے تھے۔
اس حملے فوراً بعد ایرانی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ تحقیات کو منظرعام پر لائیں گے،تاہم اس معاملے میں 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود ایرانی حکومت کی طرف سے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی حماس سربراہ کی شہادت کے بعد کی کوئی تصویر یا انکی رہائش گاہ کی کوئی تصویر نشر کی گئی ہے۔
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے
دوسری جانب حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیہ جاری کیا کہ انکے سربراہ پر حملہ کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں حماس رہنماء کے 4 بیٹے اور 3 پوتے شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ فلسطین کی جنگ میں مجموعی طور پر انکے خاندان کے 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے ہیں۔
Comments 1