غزہ جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات کے دوران اسرائیلی فوج نے سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا
غزہ؛ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر پناہ گزین کیمپ پربمباری کردی۔ سکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر بمباری سے 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس کے علاقے میں العوادہ سکول میں قائم اس کیمپ میں جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
حماس ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کلے خان یونس شہر کےنزدیک قائم اس کیمپ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 29 بے گھر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔جن میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔اسرائیلی بمباری کے بعد زخمیوں کو نصیر ہسپتال لے جایاگیا۔
یاد رہے کہ اس وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر اور امریکہ کی ثالثی منیں مذاکرات کا دور چل رہا ہے۔ جبکہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہورہا ہے۔ ایسے وقت میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری تیز ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی حملے کا چوتھا واقعہ ہے۔
گزشتہ روز بھی اسرائیل نے اونروا کے تحت قائم پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا تھا، انروا کے مطابق اب تک پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیلی بمباری سے 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دمشق پر اسرائیل کا ڈرون حملہ؛ حسن نصراللہ کا ساتھی جاں بحق
دوسری جانب آج سے غزہ کی پٹی میں فائر بندی سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مصر، قطر، امریکا اور اسرائیل کے وفود آج بدھ کے روز دوحہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔
اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کی قیادت میں مصری سیکورٹی وفد حماس اور اسرائیل کے بیچ نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے کی کوشش کرے گا۔ اس کا مقصد جلد از جلد جنگ بندی کو ممکن بنانا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ "بہت سے نکات کے حوالے سے اتفاق رائے پایا جاتا ہے”۔ مذاکرات کا اگلا دور کل جمعرات کے روز قاہرہ میں ہو گا۔