اسرائیلی ڈرون نے دمشق کےدیہی علاقے میں ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے
شام؛ اسرائیل کے دمشق پر ڈرون حملے سے حسن نصراللہ کے قریبی ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ مشرق وسطی کے خبررساں ادارے العربیہ کی رپورٹ کے مطابق کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے دمشق کے دیہی علاقوں میں یابوس روڈ پر فورتھ ڈویژن چیک پوائنٹ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق میں ڈرون حملے کا ہدف حزب اللہ کا سینئراہلکار یاسر قریش تھا۔ یاسر قریش حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔ جو شام میں اہلکاروں اور ہتھیاروں کی منتقلی کے یونٹ میں ذمہ د ار تھا
جبکہ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہےکہ لبان کی سرحد کےقریب بمباری سے حزب اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
ایران کا جنگی بحری جہاز مرمت کے دوران ڈوب گیا
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دمشق کے دیہی علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے حزب اللہ اہلکار دفاعی فورس کے رکن تھے۔ جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والا شخص حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ کا سابق ساتھی تھا۔
اس سے قبل کل پیر کے روز شام کے وقت اسرائیل نے شمالی شام کے شہر بائیاس کے قریبی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔ تاہم اس فضائی حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ 2011 سے شام میں جاری فسادات کے بعد اسرائیلی فوج نے وقتاً فوقتاً متعدد بار شام پر فضائی حملے کیے ہیں مگر کبھی بھی اسرائیل نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
Comments 1