اسرائیلی فوج کے حملے سے کئی عمارتیں منہدم 200 سے زائد افراد زخمی
غزہ؛ غزہ کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ بمباری سے کئی مقامات منہدم ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی بمباری سے 200 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جبکہ بہت سارے لوگ ملبوں تلے دب گئے۔
جبکہ جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں سے فلسطینی شہید ہوگئے۔ صہیونی فورسز نے شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کا بھیہ محاصرہ کرلیا ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کی ایمرجنسی کے دروازے پر گولا باری کی۔ اسپتال کے عملے، مریضوں اور زخمیوں کو نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں کے باعث غزہ میں امدادی سامان اور ایندھن کی شدید قلت ہے۔ شہدا کی تعداد 35 ہزار 600 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
رفح پر اسرائیلی حملہ کے بعد بھی اسلحہ کی سپلائی نہیں روک سکتے ؛ برطانیہ
دوسری جانب اسپین ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں ممالک مشرق وسطی میں استحکام امن کے خواہشمند ہیں۔ تینوں ممالک کے وزراء نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسپین اور ناروے 28 مئی کو باضابطہ اعلان کریں۔
تنیوں ممالک کے وزراء اعظم نے مختلف مقامات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیا۔
Comments 1