بھارتی فوج نے کولگام ضلع میں محاصرے اور تلاشی کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا
سرینگر؛ بھارتی فوج نے کولگام ضلع ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ ترین کارروائی میں آج ضلع کولگام میں چارکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کولگام کے علاقہ چنی گام میں علاقے کا محاصرہ کیا تھا۔ محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کی گھر گھر تلاشی لی۔ سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
اس سے قبل ضلع کولگام کے علاقے مڈرگام میں مڈرگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر؛ پلوامہ میں قابض بھارتی فوج نے 2 گھرجلادیے
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی فوج نے محاصرہ کرکے گھرگھر تلاشی شروع کی اور سرچ آپریشن کیا۔ جو رات گئے تک جاری رہا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیر کے نوجوان آزادی پسند برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ برہان وانی 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے۔