قصبے کٹن کوڈی کے ایک جدید علاقے میں واقع مسجد کو گنبد صخرہ کی نقل بنائی گئی
سری لنکا؛ سری لنکا میں بننے گنبد صخری طرز کی مسجد نے سیاحوں کی توجہ کھینچ لی۔ ساحلی قصبے کٹن کوڈی کے ایک جدید علاقے میں واقع مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ میں موجود گنبد صخرہ کی نقل بنائی گئی ہے۔ ناریل کے جھنڈوں میں سنہری گنبد، نیلی اینٹوں اور اسلامی خطاطی سے مزین عمارت مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ کا منظر پیش کرتی ہے۔
سری لنکا کے مشرقی صوبے میں بٹیکالوا شہر کے قریب کٹن کوڈی میں تعمیر کی گئی اس تین منزلہ ریپلیکا کا افتتاح دسمبر 2022 میں کیا گیا تھا جو اب سیاحوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سری لنکا کی دو کروڑ 20 لاکھ کی آبادی کا تقریباً 10 فیصد مسلمان ہیں لیکن کٹن کوڈی اور اس کے پڑوسی علاقوں میں مسلمانوں کی اکثریت ہے۔
مسجد کے نگران اور مشرقی صوبے کے سابق گورنر محمود علیم محمد حزب اللہ نے کہا کہ یہاں تقریباً دو سے تین ہزار مسلمان جمعے کی نماز ادا کرتے ہیں۔ محمود علیم کا کہنا تھا کہ یہاں سب سے زیادہ سیاحوں کا رش اختتام ہفتہ کو ہوتا ہے اور مسجد کے قریب حلال کھانے اور رہائش نے مقامی کاروبار کو فروغ دیا ہے۔
گنبد صخرہ طرز پر بنی یہ مسجد خطے کے مسلمانوں کے لیے سیاحت کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے جن میں سے اکثر فلسطین میں اصل مسجد اقصیٰ کا دورہ نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں؛کینیڈا کی لاوارث لاشیں، جن کا کوئی وارث نہیں بنتا
یاد رہے کہ 2019 میں داعش کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر کولمبو میں گرجا گھروں پر حملوں کے بعد مسلمانوں میں نفرت اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ حکومتی پابندیوں میں بھی اضافہ ہوا۔
تاہم کٹن کوڈی میں میں ایسی کوئی پابندیاں لاگو نہیں ہوئیں جہاں زیادہ تر ادارے اور جائیدادیں مسلمانوں کے زیر انتظام ہیں۔