شہباز شریف کے استعفی کے بعد نئے صدر کی تعیناتی کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کریگی
وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ نئے پارٹی صدر کےلیے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس18 مئی کولاہورمیں طلب کرلیا گیا، مجلس عاملہ کا اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا۔ مرکزی مجلس عاملہ نواز شریف کو قائم مقام صدرنامزد کرے گی جبکہ پارٹی کی جنرل کونسل 28 مئی کو نواز شریف کی صدارت کی توثیق کرے گی۔
نئے صدر کی توثیق تک نواز شریف کو قائم مقام صدر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم انکی صدارت کی توثیق 28 مئی کو کی جائے گی
اسرائیلی فوج رفح میں داخل، مزید 27 فلسطینی شہید
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کے بعد 26 اپریل ک سابق وزیراعظم نواز شریف سے دوبارہ پارٹی صدارت سنبھالنے کی درخواست کی تھی ۔ جبکہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کے اجلاس کی تجاویز نواز شریف کو کی جائیں گی
Comments 1