جان بحق ہونے والوں کے لیے قصاص طلبہ جبکہ آزاد کشمیر بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا
مظفرآباد؛ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور کیے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا دور ختم ہوگیا ہے۔ تاہم تمام مطالبات منظور ہوجانے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے تشدد کی تحقیق کے لیے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر احتجاجی مظاہروں میں جان بحق ہونے والے افراد کے قصاص کا بھی مطالبہ کردیا گیاہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران مرنے والے 3 نوجوانوں کا قصاص ادا کرنے، میرپور اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم بنایاجائے کا مطالبہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظرعام پر لاکر مظاہرین پر تشدد کے ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں تحریک پر مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
آزاد کشمیر؛ احتجاجی مظاہرہ جاری حالات بدستور کشیدہ ، مظاہرین کے مطالبات کیا ہیں؟
جبکہ آج آزاد کشمیر بھر میں مارچ میں جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی یاد میں یوم سوگ منایا جائے گا اور شٹر ڈاؤن ہڑتال رہے گی ۔ یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کےلیے جاری تحریک اور احتجاجی مظاہروں میں 2 پولیس اہلکار بھی جان عوامی تشدد سے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کئی پولیس شیلنگ سے کئی لوگ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے