درجنوں رضا کاروں نے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل تیار کیا ۔جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔
ہانگ کانگ میں غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل تیار کیا گیا ہے۔ماڈل کی تیاری میں 60سے زائد رضاکاروں نےحصہ لیا۔
یہ ماڈل 137فٹ طویل ہے جسے 38ہزار غباروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔
ماڈل تیار کرنے والے آرٹسٹس کا کہنا ہے کہ ماڈل کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ غباروں کے علاوہ کسی بھی سپورٹ اسٹرکچر کے بغیر ڈریگن ایک ہی جز میں دکھائی دے۔
ہالینڈ ؛127مرتبہ کھانا کر بل دیے بغیر فرار ہونے والا شہری
ڈریگن کا یہ ماڈل چینی نئے سال کی تقریبات کا حصہ ہے اور فروری کے اختتام تک نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔
غباروں سے تیار کردہ دنیاکے سب سے بڑے ماڈل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیاہے۔
Comments 1