ملاقات میں دیگر اعلی عہدیدار بھی موقع پر موجود تھے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے
جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔
Comments 1