یوم عاشورہ کے موقع پرامن وامان کی برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے
لاہور؛ ملک بھر میں آج یوم عاشورہ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ رسول اللہ ﷺ نے کے نواسہ حضرت حسین رض سمیت دیگر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے یوم عاشور پر عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ تمام شہروں میں جلوس اور مجالس عزا منعقد ہونگی جبکہ ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس برآمد ہونگے۔
یوم عاشور کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے حساس مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔
لاہور میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جبکہ لاہور میں سکیورٹی صورتحال کےلے 11 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق لاہور بھرمیں 231 مجالس اور 46 عزاداری کے جلوس ہونگے۔ انکو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کےلیے 30 ایس پیز،49ایس ڈی پی اوز،137 ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز سمیت 781 اپر سبارڈینٹس تعینات کیے گئے ہیں
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
کراچی میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ ڈرون کوریج پر بھی پابندی ہے۔ پنجاب بھر میں صرف جلوس والے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی۔ جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے حساس مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔