واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت صارفین کو وائس میسیجز یا آڈیو فائلز کو سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی
سوشل میسجنگ ایپ واٹس ائپ نے صارفین کےلیے نئے فیچر کا تجربہ شروع کردیا۔ نئے فیچر کے تحت صارفین وائس میسج یا آڈیو فائل کو سننے کی بجائے اسکا تحریری مواد حاصل کرسکیں گے۔ فیچر کے تحت صارفین کو وائس میسیجز یا آڈیو فائلز کو سننے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ابتدائی طور پر آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کے تحت محدود زبانوں میں تحریری مواد فراہم کیا جائے گا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں دیگر زبانوں کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ابھی واٹس ایپ کی جانب سے مذکورہ فیچر کے لیے پانچ زبانوں جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی شامل ہیں، اس پر آزمائش شروع کردی گئی۔
واٹس ایپ کی تمام ڈیوائسز پر چیٹ لاکس کو محفوظ بنانے کی کوشش
مذکورہ فیچر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی سپورٹ کے ساتھ وائس میسیجز یا آڈیوز کو تحریر میں تبدیل کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے اور اس میں مستقبل میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ اس فیچر پر گزشتہ ایک سال سے کام کررہاہے تاہم اسکا تجربہ اب کیا جائے گا