نئے فیچر سے وائس میسج سننے کی بجائے پڑھا جاسکے گا
معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کےلیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔ نئے فیچر کے مطابق صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔
ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف وائس میسج کو سننے سے قبل ہی اس کا تحریری متن پڑھ سکے گا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں ہی متعارف کروایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
یہ فیچر صارفین کو کب دستیاب ہوگا اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے ۔ تاہم اس فیچر پر کام تیزی سے جاری ہے اور اُمید یے کہ جلد ہی اس فیچر کو صارفین کے استعمال کے لیے کھول دیا جائے گا۔