رمضان المبارک میں گداگروں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ہے
رمضان المبارک کے آتے ہی مکہ مکرمہ میں میں بھکارویوں اور گداگروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ تاہم اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے گداگروں کے خلاف کاروائی کی گئی۔
مکمہ مکرمہ میں ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی جانب سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رواں سال 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
محمد البسامی کے مطابق گداگر مکہ شہر کے مختلف مقامات پر موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
محمد البسامی کے مطابق رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛دبئی؛ برج خلیفہ میں سحر وافطار کے 3 مختلف اوقات
ٹیمیں ان گداگروں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ مرکز میں پہنچا دیتی ہیں، جہاں ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔
اس سال ان ٹیموں نے رمضان المبارک کے موقع پر 4 ہزار 345 بھکاریوں اور اور گداگروں کو حراست میں لیا ہے۔
Comments 1