استنبول کی 16 منزلہ رہائشی عمارت کے نائٹ کلبم میں آگ لگی
ترکی کے دارالحکومت استنبول میں آگ لگنے کے باعث 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ کی ایک 16 منزلہ رہائشی عمارت میں موجود
نائٹ کلب میں آگ لگی ۔
جبکہ اے ایف پی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق استنبول کے گورنر نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ گورنر استنبول کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیسکتاس ضلع میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیاکہ آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
گورنرکا مزید کہنا تھا کہ آگ پہلی اور دوسری منزل پر تعمیراتی کام کے دوران لگی جس میں ایک نائٹ کلب تھا۔تاہم چند گھنٹے کی جدوجہد کے بعد فائرفائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔
جبکہ استنبول کے مئیر جائے وقوع پر پہنچے اور مرنے اور زخمی ہونے والے شہریوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی استنبول کے مئیر کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، امید کرتے ہیں کہ مزید شہری آگ سے متاثرین نہیں ہوں گے
یہ بھی پڑھیں؛فن لینڈ:12سالہ بچے کی سکول میں فائرنگ 3 بچے زخمی
دوسری طرف وزیرداخلہ وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق آتشزدگی کی تحقیقات کے سلسلے میں جائے وقوع سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔