ہلاک شدہ افغان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا
پاکستان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ ایک ماہ میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ ملا ہے۔ ان دہشت گردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرنیڈ، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ایم 16/اے فور، آرپی جی راکٹ جیسے ممنوعہ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 22/23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلیجنس بنیاد پرآپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی۔ ہلاک شدہ دہشتگرد سے یہاں برآمد غیر ملکی اسلحہ میں ایم 16/اے فور، اے کے 47 اور ہینڈ گرنیڈ شامل تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24/25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/اے فور، اے کے 47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔۔
اسی طرح 29 اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے-47، اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔
پاک بحریہ نے بحرہند میں اپنا جہاز پی این ایس اصالت تعینات کردیا
اسی طرح مطابق 6 اپریل کو ضلح شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، دہشت گردوں سے غیر ملکی ایم 16/اے فور، اے کے 47، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ ملا تھا۔
سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف سرچ آپریشنز میں 29 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جن کا تعلق افغانستان سے تھا۔
Comments 2