ملاوی کے نائب صدر کے طیارے کا ملبہ پہاڑی کے قریب سے ملا
افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ حادثہ میں نائب صدر جان بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس چلیما کا طیارہ پیر کی صبح ملک کے اندر پرواز کرتے ہوئے ہوائی اڈے کے ریڈار سے غائب ہو گیا۔
طیارہ کے گمشدہ ہونے کے بعد طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ۔ ریسکیو حکام جہاز کو رات بھر اور صبح تک چکنگاوا جنگل میں تلاش کرتے رہے ۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران منگل کی صبح طیارے کا ملبہ پہاڑی کے قریب ملا جبکہ طیارے میں موجود تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
نائب صدر کی موت کا اعلان ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے اپنے آفیشل بیان میں کیا۔ انہوں نے نائب صدر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور مجھے آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے یہ خوفناک حادثہ تھا۔
برطانیہ؛ لاپتہ برطانوی صحافی کی لاش اٹلی کے جزیرے سے برآمد
ملاوی کے صدر لازارس چکویرا نے نائب صدر ساؤلوس چلیما کو ایک بہترین انسان قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔