برطانوی صحافی گزشتہ 5 روز سے ساحل کی سیر کرتے ہوئے غائب ہوگئے تھے
لاپتہ برطانوی صحافی کی لاش یونانی جزیرے سے برآمد کرلی گئی ہے۔ برطانیہ کے 67 سالہ مائکل موسلے فلموں کے لکھاری اور صحافی ہیں۔ گزشتہ بدھ وہ صحافی گرمی میں ساحل کی سیر کے لیے نکلنے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔ تاہم والے یونان کے ای آر ٹی پبلک چینل کے ایک ٹی وی عملے نے فلم بندی کے دوران لاش کو دیکھا۔
اے ایف پی کے مطابق علاقے کے پولیس چیف پیٹروس واسیلاکیس کا بھی کہنا ہے کہ کشتی پر سوار لوگوں نے پتھریلی ساحل کے قریب ایک لاش دیکھی۔ سیمی کے میئر لیفٹیرس پاپاکالودو کوس نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مائیکل موسلے کو ڈھونڈ لیا ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ جزیرے پر چھٹیاں گزار رہے تھے۔
انڈونیشیا؛ لاپتہ خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد
دوسری جانب ان کی اہلیہ کلیئر بیلی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ میرے لیے شاندار اور مہربان شوہر مائیکل موسلے کو کھونا تباہ کن ہے۔ یاد رہے کہ مائکل موسلے نے میڈیکل ڈاکٹر کی حیثیت سے کوالیفائی کرنے سے پہلے ایک سرمایہ کاری بینکر کے طور پر کام کیا اور پھر ایک کامیاب پریزنٹر اور دستاویزی فلم بنانے والے، صحافی اور مصنف بن گئے تھے۔
Comments 1