سلووینیا سے قبل یورپ کے کئی ممالک فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں
سلووینیا کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو تسلیم کرنےکی منظوری دے دی۔ سلووینیا کی پارلیمنٹ میں 90 ارکان پر مشتمل ہے۔ جبکہ فلسطین سے متعلقہ کے بل کے موقع پر 52 اراکین نے بل کی حمایت کی جبکہ دیگر اراکین پارلمینٹ میں موجود نہیں تھے۔
پارلیمنٹ کی اسپیکر اُرسکا کلاکوکار زوپانچ نے لوبیانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلووینیا کے اراکین پارلیمنٹ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے منگل کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔
جبکہ سلووینیا کے وزیراعظم روبرٹ گولوب نے دارلحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ سلووینیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کا پیغام ہے۔
اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا
یاد رہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے سویڈن، قبرص، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور بلغاریہ پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
جبکہ برطانیہ اور آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں لیکن فرانس نے کہا ہے کہ ابھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا وقت نہیں آیا۔ اور ڈنمارک نے فلسطینی ریاست کو آزاد تسلیم کرنے کے بل کو مسترد کردیا تھا۔