موبائل کمپنی سام سنگ کا گلیکسی سیریز میں اے آئی ٹول دینے کا فیصلہ

images 5 1

سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف سام سنگ ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیے جائیں گے

اسمارٹ فون بنانے والی معروف کورین موبائل کمپنی سام سنگ نے اپنی ڈیوائسز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مشتمل ٹولز دینے کا اعلان کردیا ہے ۔کمپنی کے مطابق آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مختلف ڈیوائسز کو اے آئی ٹولز کے فیچرز فراہم کردیے جائیں گے۔

سام سنگ کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیچر ابھی صرف گلیکسی سیریز پر میسر ہوگا۔ گلیکسی سیریز ایس 21، ایس 22، اور ایس 23 سمیت ان سیریز کے تمام فونز اور لیپ ٹاپس اور ٹیبلیٹس میں بھی اے آئی فیچرز فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی مختلف ڈیوائسز کو مختلف اے آئی ٹولز فراہم کرے گی، بعض ڈیوائسز کو اپڈیٹ اور بہترین اے آئی فیچرز تک رسائی نہیں دی جائے گی اور کمپنی ممکنہ طور پر آئندہ ماہ مئی تک سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے اے آئی ٹولز پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ میٹا کاواٹس ایپ میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش

تاہم سام سنگ یہ فیچرزگزشتہ تین سال کے دوران پیش کی جانے والی ڈیوائسز میں گلیکسی اے آئی فیچرز پیش کرے گی جو کہ اب نئی ڈیوائسز میں موجود ہوتے ہیں۔

Exit mobile version