میانمار میں عرصہ دراز سے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث لاکھوں مسلمان بنگلہ دیش ، بھارت کی سرحد پر بے یارومددگار پڑے ہیں
ویب ڈیسک؛ میانمار میں مسلمانوں پر تشدد کی نئی لہر سے ہزاروں روہنگیا مسلمان بھاگ کر بنگلہ دیش پہنچ گئے، بنگلہ دیشی حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں مسلمانوں کےخلاف پرتشدد واقعات بڑھنے پر 8 آٹھ ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں آگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپ کے اہلکار محمد شمس دوزہ نے غیرملکی خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ ہمارے پاس پچھلے دو ماہ میں آٹھ ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں داخل ہوئے۔
بنگلہ دیش کے سابق وزیرخارجہ توحید حسین نے کہا کہ میانمار کےمسلمانوں کے مسئلے پر بحث کےلیے حکومت اگلے دو تین دنوں میں کابینہ میں بحث کرے گی اور اس بحران سے نمنٹنے کا حل تلاش کرے گی، توحید حسن کے مطابق بنگلہ دیش کے پاس اب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مزید پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی صلاحیت نہیں ہے۔
جبکہ اس مسئلے سے نمنٹنے کےلیے میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد کو مکمل طور پر سیل کردینا بھی ناممکن ہے، سابق وزیر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں کی مزید دراندازی کو روکنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس سے قبل 25 اگست کو 2017 کے فوجی آپریشن کے خلاف روہنگیا مسلمانوں نے اپنے پناہ گزین کیمپوں میں ریلیاں نکالیں جس میں انہوں نے تشدد کے خاتمے اور اپنے وطن محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا۔
بھارت؛ سانحہ منی پور کو 1 سال مکمل ، مظلومین انصاف کے تاحال منتظر
یاد رہے کہ اس وقت دس لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں،جبکہ اسی طرح تھائی لینڈ اور بھارتی سرحد کے قریب بھی روہنگیا پناہ گزین موجود ہیں جبکہ انڈونیشیا میں بھی لاکھوں روہنگیا مسلمان پناہ گزین کمیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ انکی وطن واپسی کی کوئی امید نظر نہیں آرہی۔
Comments 1