یورو فٹ بال کپ کےدوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نیدرلینڈز کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچی
جرمنی؛ یورو فٹ بال کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کے 2-1 سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نیدرلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ میچ کے آغاز میں ہی 7ویں منٹ پر نیدرلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کے گول پوسٹ پر جارحانہ حملے کرتے ہوئے پہلا گول کردیا۔
اس کے بعد میچ کے 18ویں منٹ میں انگلینڈ کے ہیری کین نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ ایک ایک سے گول برابر ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے دوبارہ برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر دونوں ٹیمیں ناکام رہیں۔
جنوبی افریقہ؛ معروف فٹبالر لیوک فلورس فائرنگ سے ہلاک
میچ کے آخری منٹ میں تک برابر جارہا تھا کہ انگلینڈ کے اولی واٹکنز نے 90ویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی۔
یورو فٹ بال کپ کے فائنل میں اسپین پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے اب جبکہ انگلینڈ بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل برلن میں اسپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔