مسلم ممالک میں پہلے روزے اور چاند سےمتعلق ماہرین فلکیات کی مختلف رائے
رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔دنیا بھر میں مسلمان رمضان المبارک کی تیاریوں میں مشغول ہیں ۔ رمضان کس ملک میں کب ہوگا۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے ۔کہ 11 فروری کو شعبان کے مہینے کی شروعات کے بعد متعدد اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔
جبکہ اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کے دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا۔ اس طرح کئی اسلامی ممالک میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے دکھائی دینے کی امید ہے۔
گلف نیوز کے مطابق کئی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو عرب اور اسلامی ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ جبکہ اکثراسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ یعنی منگل کو ہو سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے آسٹرونومیکل سوسائٹی کے چئیرمین ابراہیم الجروان کہتے ہیں کہ اگلے سال رمضان موسم سرما میں آئے گا ۔جوکہ تقریباً 9سال تک موسم سرما میں ہی رہے گا۔