ڈی -915 نامی سڑک کو دنیاکی خطرناک ترین سڑک قرار دیا گیا ہے
دنیا کی انتہائی خطرناک اور مشکل ترین سڑک ترکی کے شمال مشرقی صوبے بائی برٹ میں واقع ہے۔ ۔ ڈی -915نامی اس سڑک کو بہت سے گاڑی چلانے والے دنیا کی انتہائی خطرناک اور مشکل ترین سڑک قرار دیتے ہیں۔
یہ سڑک 65میل لمبی ہے جوکہ اف شہر سے بائی برٹ کے صدرمقام شہر بائی برٹ تک جاتی ہے ۔
یہ سڑک ترکیہ کے شمال مشرقی صوبہ اناطولیہ کو بحیرہ اسود (بلیک سی) سے ملاتی ہے۔ یہ پہاڑی سڑک بے پناہ موڑ، پیچ و خم اور اتار چڑھاؤ پر دشوار گزار و تنگ راستوں پر مبنی ہے۔ اور بہت ماہر ڈرائیور بھی اس خطرناک راستے پر گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بہت سالوں تک براعظم جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کے یانگاس روڈ المعروف ڈیتھ روڈ نے دنیا کے خطرناک ترین سڑک کا غیر سرکاری اعزاز حاصل کررکھا تھا۔
اس سڑک کو نیویگیٹ کرنے والے گاڑی چلانے والوں نے جو تصاویر اور ویڈیوز بنائیں ۔ اس میں گریول ٹریک جو بذریعہ کورڈیلیرا اورینٹل ماؤنٹین رینج سے 4650 میٹر بلند یانگاس روڈ کو بولیویا میں آنیوالے سیاحوں میں بہت مقبول بنائے رکھا ۔ اور ہر سال یہاں پر 25 ہزار سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔
Comments 1