تینوں ممالک مشرقی وسطی میں استحکام امن کے خواہاں ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان 28 مئی کو ہوگا
فلسطین؛ اسپین ناروے اور آئرلینڈ نے فلستین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تینوں ممالک مشرق وسطی میں استحکام امن کے خواہشمند ہیں۔ تینوں ممالک کے وزراء نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسپین اور ناروے 28 مئی کو باضابطہ اعلان کریں۔
فلسطین کوریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کہتے ہیں کہ اسپین بھی فلستین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ناروے کی طرح اسپین بھی 28 مئی کو فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
ہسپانوی وزیرِ اعظم کا بھی کہنا تھا کہ خطے میں شدید عدمِ توازن کے باعث کروڑوں افراد کے لیے انتہائی مشکل حالات پیدا ہوچکے ہیں۔ تنازعات کا معقول حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے اختلافات ختم کرانے کے لیے بھی بہت کچھ کیا جانا چاہیے تاکہ مشرقِ وسطیٰ اور اُس سے متصل خطوں میں حقیقی امن قائم ہو
جبکہ اسی طرح ناروے کے وزیراعظم جوناس گہراسٹور نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ناروے نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ناروے نے فالسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اِس امید پر کیا ہے کہ ایسا کرنے سے خطے میں حقیقی قیامِ امن کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی سے معیشت اور سیاست دونوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ سیاسی و معاشی عدم استحکام کے باعث کروڑوں افراد کے لیے زندگی مشکل ہوگئی ہے۔
رفح پر اسرائیلی حملہ کے بعد بھی اسلحہ کی سپلائی نہیں روک سکتے ؛ برطانیہ
نارویجین وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اُن کا ملک فلسٹین کی ریاست کو 28 مئی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں حقیقی اور پائیدار امن کے لیے فلسطین کو ریاست کی حیثیت سے تسلیم کرنا لازم ہے۔
اسی طرح آئرلینڈ کے وزیراعظم نے پلسطین کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کہ ان کا ملک فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔
Comments 2