نئی وفاقی حکومت نے نیب میں بڑے تبادلے کردیے

نیب

نئی حکومت کی جانب سے قومی احتسا ب بیورو کے 9 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا  ہے

نئی وفاقی حکومت کی جانب سےقومی احتساب بیورو نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق نیب کے 7 ایڈیشنل ڈائریکٹرز ، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر  کا تبادلہ کیا گیاہے

۔، ایڈیشنل ڈائریکٹر فیاض حسین عباسی کو نیب سکھر سے نیب کراچی، ایڈیشنل ڈائریکٹر بلال بن جمشید نیب پشاور سے نیب ہیڈکوارٹر ،  ایڈیشنل ڈائریکٹر حکمت اللہ خان کو پشاور سے نیب ملتان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران اختر مجید نیب کراچی سے نیب بلوچستان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آصف محمود کو نیب ملتان سے نیب بلوچستان بھیج دیا گیا

یہ بھی پڑھیں؛بانی تحریک انصاف عمران خان ایک اور کیس میں بری ہوگئے

جبکہ اے ڈی ندیم احمد شیخ نیب سکھر سے نیب کراچی ،محمد راشد نیب بلوچستان سے نیب ہیڈ کوارٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر چنگیز خان کو نیب کراچی سے نیب بیڈ کوارٹر آپریشن ڈویژن  اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ زیب درانی مانیٹرنگ ڈویژن سےچیئرمین سیکرٹریٹ میں تعینات کر دیا گیا ۔

یاد رہے کہ نئی وفاقی حکومت بننے کے بعد کسی بھی محکمے میں یہ پہلی بڑی تبدیلیاں ہیں۔

Exit mobile version