بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ہم شکل ہونے کے باعث اکثر لوگ دھوکہ کھاجاتے ہیں
بھارت؛ بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہم شکل مسلمان رکشہ ڈرائیور کی زندگی ہی بدل گئی۔ بھارتی شہری رشید احمد نریندر مودی کا ہم شکل ہونے کے باعث مشہور ہونے لگے۔ دلی کے رہائشی رشید احمد کو انکے جاننے والے مودی ہی کہہ کر پکارتے ہیں۔
بھارت میں ان دنوں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں اور نریندر مودی مسلمان مخالف، نفرت کی سیاست اور پاکستان مخالف بیانات کی بنا پر اپنی سیاسی مہم کو آگے لے کر چل رہے تھے تاہم ان کا ہم شکل مسلمان بھارتی شہری سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
بھارتی شہری رشید احمد اپنے بچوں، پوتے پوتیوں اور اہلیہ کے ہمراہ دلی میں ہی رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق رشید احمد مقامی طور پر اب ایک سیلیبرٹی کا درجہ رکھتے ہیں، الیکشن کی گرما گرمی میں رشید احمد کے ساتھ بھارتی شہری تصاویر بھی بنوا رہے ہیں اور انہیں بی جے پی کی مقامی تقاریب میں مدعو بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے بھی میں ایسا ہی تھا، تاہم اب زیادہ چرچہ میں آ گیا ہوں۔
بھارت؛ بنگلہ دیشی حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کولکتہ میں قتل
بھارتی میڈیا کے مطابق جلسوں میں شرکت سے ہی رشید احمد ہزاروں روپے کما رہے ہیں، وہ ایک جلسے میں شرکت کا تقریبا 1000 بھارتی روپے لے رہے ہیں۔
رشید احمد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریلیوں میں بھی شرکت کر رہے ہیں، جبکہ جلسے جلوس میں شرکت کرنے پر بی جے پی کی شرکاء شروعات میں انہیں ہی نریندر مودی سمجھ کر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
Comments 1