پولیس کے بعد مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی بھی وردی پہن لی

ایلیٹ فورس

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ فورس کی ودری پہن کر شرکت کی

لاہور؛ پولیس کی وردی پہننے کے بعد مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن لی ہے۔ مریم نواز نے لاہور ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مریم نواز نے خود بھی ایلیٹ فورس کی وردی پہن رکھی تھی۔

پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، 860 ایلیٹ فورس کے جوان پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، جب میں آپ کو حلف لیتے ہوئے سن رہی تھی تو میرے رونگٹے کھڑے ہورہے تھے، چاہے میں ہوں یا آپ ہوں، میں سمجھتی ہوں کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جو چند افراد کے حصے میں آتی ہے۔

خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ مجھے آج جان کے خوشی ہوئی کہ پاس آؤٹ ہونے والے 860 جوانوں میں 70 خواتین ہیں، میں ان کے والدین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں اور جب قوم کی بیٹیاں لڑکوں کے شانہ بشانہ اپنے فرائض انجام دیں گی تو ہم کو فخر ہوگا، جب بھی میں کسی شہید کو دیکھتی ہوں تو دل میں سوچتی ہوں کہ شہادت کا جذبہ بھی کیا جذبہ ہے کہ والدین اپنے بچوں کو مٹی پر قربان ہونے کے لیے اتار دیتے ہیں، میں اس جذبے کو سلام کرتی ہوں۔

پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

مریم نواز نے شہداء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ ایلیٹ فورس کے 85 جوان شہید ہوچکے ہیں، میں ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ اللہ ان کو بلند درجات سے نوازے، قرآن کہتا ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، ہمیں خبر نہیں لیکن وہ لوگ زندہ ہیں، انسپکٹر جنرل کے ساتھ میرا رابطہ رہتا ہے، وہ جرات مند انسان ہیں، وہ پولیس فورس میں کافی تبدیلیاں لارہے ہیں، میں ان کو کہتی ہوں کہ ان کو جس بھی سہولت کی ضرورت ہوگی وہ ان کو ملے گی، وسائل میں کمی نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں مریم نواز نے پنجاب پولیس کی وردی پہن لی تھی ۔ تاہم بعدازاں اس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیشن کورٹ لاہور میں اس کو چیلنج بھی کیا گیا تھا۔

م

Exit mobile version