پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

پنجاب پولیس

لاہور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انہوں نے پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی

پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی۔ ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔ عدالت سے اپیل کی گئی کہ پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ لاہور میں پنجاب پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مریم نواز نے نے پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی، جس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ جب میں نے پولیس کا یونیفارم پہنا تب بجھے احساس ہوا کہ یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے لیکن میں فیصلے کرتی ہوں آپ اس پر عمل در آمد کرتے ہیں تو آپ کی زیادہ بڑی ذمہ داری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ارجنٹائن نے پاکستان آئے ایرانی وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

مزید اپنے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو کہا کہ 7 ہزار کا نمبر بہت کم ہے اس کو بڑھانا چاہیے، ہم پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعدادنصف کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پہلے کبھی میں جلسوں میں جاتی تھی تو دیکھتی تھی کہ خواتین پولیس افسر نے بھاری ہتھیار اٹھائے ہوتے تھے اور مردوں والے عہدوں پر کام کر رہی ہوتی تھی، مجھے ان کو دیکھ کو خوشی ہوتی تھی۔

Exit mobile version