عدالت نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی
وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کےخلاف دائر درخواست پر سیشن کورٹ لاہور نے رپورٹ طلب کرلی۔ سیشن کورٹ لاہور کے جج مظفر نواز ملک نے سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔
مریم نواز کے خلاف درخواست سید وقار علی شاہ نے دائر کررکھی ہے۔ جبکہ درخواست ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ انہوں نے پنجاب پولیس کی آفیشل وردی پہنی جوکہ خلاف قانون ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
عدالت نے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک رپورٹ طلب کرلی ۔