کینیا میں سیلاب سے بڑی تباہی ، نقصان میں اضافہ ہونے کا خدشہ
کینیا میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 228 ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے صرف 179 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ مغربی کینیا کے علاقے مسائی مارا میں سیلاب سے صورتحال ابتر ہے۔ مسائی مارا کے سفاری پارک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
کینیا میں کئی مہیوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جسکی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب کی کیفیت ہے۔ کئی مہیوں کی بارشوں نے نے گھر، سڑکیں اور متعدد پل تباہ کر دیے ہیں۔
سیلاب سے اب تک 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ اسکے علاوہ ملک کے وسطی حصے میں مائی ماہیو گاؤں کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛چین؛ شدید بارشوں سے 48 افراد ہلاک ہوگئے
وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نشیبی اور ساحلی علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی ڈھلوان والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔
کینیا میں برسنے والی مسلسل بارشوں نے دیگر مشرقی ملکوں کو بھی متاثر کیا ہے ۔ ہمسایہ ملک تنزانیہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جبکہ یوگنڈا، برونڈی میں بھی کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ ۔
Comments 1