اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں سرنگ سے اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کو نکالا
ویب ڈیسک؛ غزہ میں ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حریت پسندوں سے لڑائی کے بعد خان یونس کے علاقے میں ایک سرنگ سے اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ فوج نے ایک آپریشن کے دوران ان مغویوں کو لاشوں کو برآمد کیا۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ فوج نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں خان یونس میں 10 میٹر گہرائی ایک سرنگ کا راستہ برآمد کیا جو زیرزمین سرنگ میں جارہا تھا، زیر زمین سرنگ میں 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تاہم چھ قیدیوں کی موت کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کی لاشیں سرنگ سے ملی ہیں۔
اسرائیلی فوج کو ملنے والے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی شناخت الیکز ڈانسنگ، شائم بیری، یاگیو بوچاب،، یورام ميٹسگر، ندا بوبلو یل اور ابراہام مندر کے ناموں سے کی گئی ہے۔
دوسری جانب خبررساں ادارے روئیٹرز کے مطابق کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایدمرل ڈینئل پگاری نے کہا کہ یہ چھ افراد ہماری افواج کے خان یونس میں آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں، جبکہ اس بیان کے بعد اسرائیلی فوج نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے آپریشن کو ناممکن قرار دیا ہے۔
حماس کے نئے سربراہ یحیی سنوار کو بھی نشانہ بنائیں گے؛ اسرائیل
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے دوران فوجی آپریشن کے ذریعے اسرائیلی مغویوں کی رہائی ناممکن ہے۔ فوج کا خیال ہے کہ غزہ میں زیر حراست تمام قیدیوں کو فوجی آپریشن کے ذریعے واپس کرنا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے اسرائیلی مغویوں کی جانوں کو خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ غزہ جنگ کے بعد عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ اسرائیلی مغویوں کی تعداد 106 ہے جبکہ اسرائیلی جیلوں میں 8000 سے زائد فلسطینی قید ہیں ۔