اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے یحیی سنوار کو نئے سربراہ کے طور پر نامزد کیا تھا
غزہ؛ اسرائیل نے حماس کے نئے منتخب ہونےوالے سربراہ یحیی سنوار کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے یحیی سنوار کو اپنا نیا سربراہ نامزد کیا تھا۔ یحیی سنوار کےنئے سربراہ منتخب ہونے کے بعد اسرائیل نے انہیں بھی قتل کرنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کےمطابق اسرائیل کے آرمی چیف جنرل برزی بیلوی نے کہا ہے کہ سنوار کو ڈھونڈو اور اس پر حملہ کرکے ختم کردو اور حماس کو مجبور کرو کہ یحیی سنوار کی جگہ وہ کسی اور کو لے کرآئیں۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دشمن پر مسلسل حملے کررہے ہیں، اور فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم تل ابیت میں فوجی تربیت کے ایک ادارے میں نئے بھرتی ہونے والے فوجیوں سے خطاب کررہے تھے، خطاب کے دوران انہوں نے فتح کی نوید سنائی۔
حماس کے نئے سربراہ کو قتل کرنے کا اسرائیلی اعلان اس لیے اہمیت کا حامل ہے کہ اس سے قبل اسرائیل مختلف ملکوں میں اپنے سے اختلاف کرنے والے یا مزاحمت کرنے والے فلسطینی قائدین کو اپنی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے قتل کرواچکا ہے۔
اسرائیلی حملوں کا خطرہ، امریکی وبرطانوی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم
یاد رہے کہ حماس کے سیاسی ونگ کے نئے سربراہ منتخب ہونے والے یحیی سنوار 2017 سے قبل حماس کی سیاسی بیورو کے سربراہ تھے، وہ اپنی زندگی کے 22 سال سے زیادہ کا عرصہ اسرائیلی جیلوں میں گزار چکےہیں، اسرائیل اپنے لیے یحیی سنوار کو انتہائی خطرناک سمجھتا ہے۔
Comments 1