اسرائیلی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے۔ خان یونس میں ہسپتال کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں۔
جس کی وجہ سے مزید 137فلسطینی شہید ہوگئے ۔
جبکہ دوسری جانب امریکا، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت بغیر کسی نتیجہ ختم ہوگئی ۔تاہم جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کردی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی جانے والے درخواست میں عالمی عدالت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ رفح میں اسرائیل کے زمینی فوجی آپریشن کے فیصلے کا جائزہ لے۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔