امریکی کانگریس کی قرارداد پر ایران کا پاکستان سے اظہار یکجہتی

امریکی کانگریس

پاکستان کے الیکشن کے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی سفیر

اسلام آباد؛ ایران نے امریکی کانگریس کی جانب سے پاکستان کے الیکشن 2024 کے متعلق منظور کی گئی قراداد کی مخالف کردی۔ پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری موغادم نے کہا ہے کہ وہ نے پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس قرارداد سے ملک بھر میں سوالیہ نشان بنتا ہے، اقوام متحدہ کے آزاد رکن میں انتخاب پر قرارداد آزاد رکن کے ملکی معاملات میں مداخلت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکی قرار داد جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔

غزہ کے حوالے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جدیدجاہلیت کےعجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کوئی ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکا جائے۔ جبکہ صیہونی حکومت کو ہر قسم کے مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کی جاتی ہے

یاد رہے کہ امریکی پارلیمنٹ میں دو روز قبل کانگریس کی جانب سے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد انتخابی دھاندلی کے دعوؤں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حق میں قرار داد پیش کی گئی تھی جسے بھارتی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔

جمہوریہ بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام ہوگئی؛ آرمی چیف گرفتار

پاکستان کے فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ مداخلت یا بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات کی قرارداد پر امریکی ایوان میں 7 کے مقابلے میں 368 امیدواروں نے ووٹ دیا تھا۔

جبکہ اسکے بعد قرار داد کے جواب میں جمعہ کو قومی اسمبلی نے انتخابات میں مداخلت کی تحقیقات سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے خلاف قرارداد منظور کی۔ ایوان نے واضح کیا کہ بطور آزاد اور خود مختار ملک پاکستان اپنے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Exit mobile version