سعودی حکومت نے پاکستان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے گردہ، پھیپھڑے ، جگر اور کینسر کے مریضوں پر حج کرنے پر پابندی عائد کردی
ویب ڈیسک؛ سعودی حکومت نے حج 2025 کےلیے بیمار افراد کے حج ادا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی وزارت مذہبی امور کو حج 2025 کے متعلق صحت کے متعلق سفارشات سے آگاہ کردیا۔ سعودی مراسلے کےمطابق سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد ہوئے کہا کہ صرف تندرست اور توانا افراد ہی حج پر آسکیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد سفرِ حج پر روانہ نہیں ہو سکیں گے۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی وزارت کی جانب سے موسم کی شدت کے پیش نظر صرف تندرست اور توانا افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی حکومت کے مراسلے کے مطابق دل ، گردہ، پھیپھڑہ، جگر اور کینسر کے مریضوں کو سفر حج کی اجازت نہیں ہوگئی، اسی طرح متعددی امراض تپ دق، کالی کھانسی، ٹی بی میں مبتلا افراد بھی سفر حج نہیں کرسکیں گے۔
سعودی عرب؛ 2023 میں سیاحت سے 40 ارب ڈالر کی آمدن ہوئی
جبکہ ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کے لیے کرونا، موسمی انفلوئزا، پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا بھی لازم قرار دے دیا گیا ہے۔