افغان شہریوں نے جرمنی پولیس کی اجازت سے احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی
فرینکفرٹ؛ جرمنی میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی گئی ۔ جرمن پولیس کی جانب سے افغان شہریوں کو سفارتخانے کے باہر احتجاج کی اجازت دی گئی تھی۔ مگر احتجاج کے دوران 8 سے 10افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے کے اندر جانے کی کوشش کی اور قومی پرچم کی توہین کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان شہری قونصل خانے کے اندر داخل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ جبکہ متعدد افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے پر پتھراؤ بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ سفارتخانے کی عمارت پر لگے قومی پرچم کی بھی توہین کی گئی۔
سفارتخانے پر ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستانی حکام کی جانب سے نے برلن میں جرمن وزارت خارجہ سے معاملہ اٹھایا گیا۔ جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتخانے کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
بنگلہ دیش کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاجی تحریک سنگین ہوگئی، 105 افراد ہلاک کرفیو نافذ
پاکستان کا کہنا تھا کہ غیرملکی سفارتی تنصیبات کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے۔ جبکہ جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے مظاہرین کو شناخت کررہے ہیں۔ جبکہ تاحال دو افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
Comments 1