اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹ گرائے گئے جس میں لوگوں کو غزہ سے نکل جانے کا حکم دیا گیا
غزہ; اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو خالی کرنے حکم دے دیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے پمفلٹ گرائے گئے جن پر درج تھا کہ فوج حماس کے اہداف کونشانہ بنائے جس کی وجہس ے شہری علاقہ جنگی علاقہ میں تبدیل ہوجائے گا۔ اس لیے تمام رہائشیوں کو جنوب میں مخصوص محفوظ علاقوں کی طرف نکل جانے کا کہا گیا۔
پمفلٹ میں درج تحریر کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سے تمام شہریوں کو نکالنے کے لیے اور راستے متعین کیے گئے ہیں۔ فوج نے انتباہ کیا ہے کہ شہری متعین کردہ محفوظ راستوں سے دیر البلح اور الزاویہ میں قائم پناہ گاہوں تک فوری اور بغیر تلاشی کے جا سکیں گے۔
رواں ہفتے غزہ شہر کے وسطی اور مغری علاقوں میں اسرائیلی فوج اور ٹینک داخل ہوچکے تھے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے خالی کردہ ہیڈ کوارٹر کے اندر حماس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اس سے قبل 27 جون کو اسرائیل نے شہر کے کچھ حصوں سے انخلاء کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد مزید دو حکم نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔ جبکہ اسرائیلی فوج کی شہر کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں نئی جنگ شروع کرنے کے بعد سے ہزاروں شہری پہلے ہی غزہ شہر سے انخلا کر چکے ہیں جہاں زمینی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں انخلا کے نئے اسرائیلی احکامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے گزشتہ روز کہا ہے کہ انہیں عام شہریوں کے لیے ان نئے احکامات پر تشویش ہے جن میں سے بہت سے لوگوں کو متعدد بار جبری بے گھر کرکے ان علاقوں میں انخلا پر مجبور کیا جا رہا ہے جہاں اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہری مارے جا رہے ہیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔
0اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 27 فلسطینی شہید
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ عام شہریوں کو پیر کو وسطی غزہ شہر سے مغرب کی طرف جانے کے لیے کہا گیا تھا جہاں وہ نئی اسرائیلی لڑائی میں پھنس گئے ہیں کیونکہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب اور مغرب میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے اور ان علاقوں کو نشانہ بنایا جہاں انہوں نے لوگوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔ اسرائیل نے غزہ شہر کے مکینوں کو اب دیر البلاح کے علاقے میں منتقل ہونے کے لیے کہا ہے جس کے بارے میں اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ پہلے ہی غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں سے بھرا پڑا ہے۔