اقوم متحدہ نے پاکستان کی قرارداد پر 15 مارچ کو دن منانے کا اعلان کیا تھا
آج دنیا بھر میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے،اقوم متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد پر پندرہ مارچ کو یہ دن منانے کا اعلان کیا تھا۔
اسلاموفوبیا مسلمانوں کےخلاف خوف،تعصب اور نفرت کا نام ہےجو دنیا بھر میں مسلمانوں کےخلاف اشتعال، دشمنی اور عدم برداشت کو ہوا دیتا ہے،پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آوازبلند کی اور 15مارچ 2022 کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی۔
جس کا مقصد مسلمانوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر رواداری کو فروغ دینا تھا۔ اس قرارداد میں دہشت گردی کو کسی بھی مذہب اور قومیت سے منسوب نہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اس قرارداد کو جنرل اسمبلی کے پچپن ممالک کی حمایت سے منظور کیا گیا تاہم قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں بھارت پیش پیش تھا کیونکہ وہ خود مسلمانوں کیخلاف انتہاء پسندی، تشدد، ظلم و جبر کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھتا ہے۔
مسلمانوں کو بھارت میں تعلیم، ملازمت، بنیادی ضروریات اور سیاسی نمائندگی میں ہندوستانی انتہاپسندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ہندوستان کی تاریخ مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم سے بھری ہے جن میں بابری مسجد کی شہادت،گجرات، مظفرنگر، دہلی اور ہریدوار فسادات نمایاں واقعات ہیں۔
ابھی حال ہی میں بھارت میں بننے والے متنازعہ CAA قانون میں بھی مسلمانوں کو نظر انداز کیا گیا ہے
اورلاکھوں مسلمانوں کی شہریت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے ۔
Comments 1