جنوبی افریقہ کے فٹبالر کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا گیا
جنوبی افریقہ کےمعروف فٹبال لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق بدھ کی رات فلوریڈا کے مضافاتی علاقے جوہانسبرگ میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر افسوناک واقعہ پیش آیا جب 24 سالہ نیشنل فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا ماسونڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے اسے آتشیں اسلحہ سے اشارہ کیا اور اسے اپنی گاڑی سے باہر نکال لیا، بعدازاں اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس اس معاملے پر مزید تحقیات کررہی ہے۔
وزیرکھیل نے نوجوان فٹبالر کی موت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد جرائم کی وجہ سے ایک اور زندگی ختم ہو گئی ہے۔
جبکہ ملک کے معروف فٹبال کلب کیزر چیفس نے فلورس کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛معروف ہسپانوی فٹبالر جوٹا نے اسلام قبول کر لیا
نوجوان کھلاڑی فلورس نے نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں اوبنٹو کیپ ٹاؤن اکیڈمی میں کیا تھا۔ انہوں نے 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی تھی۔ تاہم فلورس نے گزشتہ سال کیزر چیفس کلب میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس سے قبل وہ سپر سپورٹ یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلتے رہے۔
Comments 2